مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی جس سے بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر29 ستمبر کو سماعت ہو گی۔
نیپرا اگر درخواست منظور کرتی ہے تو صارفین پر 29 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔
اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔
اگست میں پانی سے 37.84 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی کوئلے 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 15.59فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اگست میں فرنس آئل سے2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور مقامی گیس سے 7.04فیصد درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 45.25 روپے درآمدی ایل این جی سے 45.92 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VCEXUY6
via IFTTT
Post a Comment