کراچی (1 ستمبر 2026): ڈاکو کھارادر پولیس تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چھین کر فرار ہوگئے۔
کھارادر میں میمن مسجد کے قریب کپڑے کی دکان میں ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا چھین کر فرار باآسانی فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 16 سالہ نوجوان قتل
ڈاکوؤں نے کھارادر پولیس تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر واردات کی، تین ڈاکو دکان میں گھسے، سب کو ایک جانب بٹھایا اور واردات کے دوران رقم کی تلاش شروع کی، ملزمان نقدی نہ ملنے پر دکان میں رکھا کپڑا اٹھا کر فرار ہوئے۔
ملزمان نے شناخت چھپانے کیلیے ہیلمٹ، کیپ اور ماسک پہنا ہوا تھا۔ پولیس حکام نے کہا کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9OEMS2t
via IFTTT
Post a Comment