ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی کا غیرقانونی سگریٹ سازی کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
ایف بی آر کے مطابق غیرقانونی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی مشینری، خام مال اور تیار اسٹاک ضبط کر لیا گیا۔
ضبط شدہ مشینری کی مالیت تقریباً 2کروڑ روپے ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فیکٹری سے تقریباً 700کلوگرام خام تمباکو بھی برآمد ہوا ہے فیکٹری کی یومیہ پیداواری صلاحیت تقریباً 7لاکھ سگریٹ اسٹکس تھی۔
فیکٹری کو سیل کر کے ملزمان کیخلاف کراچی کی عدالت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور فوجداری کارروائی شروع کر دی گئی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ سازی کیخلاف سخت انفورسمنٹ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TY6Wweo
via IFTTT
Post a Comment