ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے ہی میچ میں انگلینڈ سے شکست

ایمسٹرڈیم: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو پہلے ہی میچ میں انگلینڈ نے شکست دے دی۔

 انگلینڈ نے پاکستان کو 4 کے مقابلے ایک گول سے شکست دی ہے جبکہ قومی ہاکی ٹیم 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹوریٹ رشمیر، سیم وارث، سیم بوپر اور جیمز نے گیند کو جال میں پہنچایا۔

پاکستانی ٹیم آخری کوارٹر میں صرف ایک گول اسکور کرسکی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔

Sports News- ARY News

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان ابوبکر محمود اور عماد شکیل بٹ ایسے نمایاں کھلاڑی ہیں جنہیں ورلڈ کپ کا سابقہ تجربہ حاصل ہے جبکہ بیشتر کھلاڑی پہلی بار اس بڑے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل نیدرلینڈز میں جنوبی افریقہ اور جاپان کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو3-1 سے شکست ہوئی، تاہم جاپان کے خلاف گرین شرٹس نے2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان عالمی کپ کی تاریخ میں چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ہے۔ قومی ٹیم نے 1971، 1978، 1982 اور 1994 میں عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xHVjlMS
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post