بنگلا دیش کے شپ بریکنگ یارڈ میں گیس کے اخراج سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
بنگلا دیش میں جمعہ کو شپ بریکنگ یارڈ میں ایک کشتی سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس سے کم از کم آٹھ مزدور ہلاک اور پانچ لاپتہ ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چٹاگانگ کے بریکنگ یارڈ کے صحن سے چیخوں کی آوازیں سنی اور کچھ دیر بعد وہاں سے متاثرین سے کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔
سینئر پولیس اہلکار عبدالقدوس چودھری نے بتایا کہ آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور حکام لاپتہ کارکنوں کی تلاش کر رہے ہیں۔
انہوں نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور حکام نے شپ بریکنگ یارڈ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LHzg1KZ
via IFTTT
Post a Comment