کراچی : منگھوپیر روڈ پر میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ طول پکڑتا جارہا ہے۔
احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمان، کانسٹیبل غلام رسول اور شہباز علی شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اہلکاروں کو زخمی کرنے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Cdj1Ikg
via IFTTT
Post a Comment