پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے ہوگئی ہے۔

Petrol price in Pakistan for July 31, 2026

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں  2 روپے24 پیسے اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0tYdyFr
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post