کراچی: ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں ڈاکٹر اپنے بھائی کی جگہ ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عابد علی نے مبینہ طور پر جعلی ایڈمٹ سلپ بنا کر امتحان دینے کی کوشش کی، اصل امیدوار عاشق علی کو بھی امتحانی مرکز کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ جعلی امیدوار ڈاکٹر جبکہ اصل امیدوار سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ ہولڈر ہے، دونوں کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: ایف آئی اے ملازمین کے لیے اہم خبر
ایف آئی اے کے مطابق جعلسازی، دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کی دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں جعلسازی، نقالی اور دھوکا دہی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sWmRnT1
via IFTTT
Post a Comment