شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی بیٹی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حالیہ میچ میں ارجنٹینا کی جیت کا جشن منایا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے تصویر پوسٹ کی جس میں بیٹی نے جرسی پہن رکھی ہے جس پر ’میسی‘ کا نام کندہ ہے۔
انہوں نے تصویر میں مختصر تحریر بھی شامل کی ہے۔
اداکارہ کی بیٹی نے لکھا کہ ’پیارے میسی، خان ارحم اور میری بیٹی کو زندی بھر کی یادگار بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، اس نے مجھ سے آپ کو یہ کہنے کے لیے کہا تھا ’تے کوئیرو‘ (مجھے آپ سے محبت ہے)۔‘

میسی نے ورلڈ کپ کے لگاتار چھٹے ناک آؤٹ میچ میں گول کرکے ریکارڈ قائم کیا اور ارجنٹائن کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں مدد کی۔
ارجنٹائن نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر بازی پلٹی اور محمد صالح کی مصر کو ایونٹ سے باہر کردیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل دانش تیمور نے پرتگال کے فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کرسٹیانو رونالڈو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6M3SzO8
via IFTTT
Post a Comment