کراچی(10 جولائی 2026): شہر قائد میں معصوم بچے محمد ولی کے لرزہ خیز قتل کیس کی تحقیقات میں انتہائی افسوسناک اور تہلکہ خیز حقائق سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی افسر کے مطابق 6 سالہ محمد ولی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا۔ ملزم نے بچے کے گلے میں تار ڈال کر اس کا گلا گھونٹا، اور واردات کے بعد معصوم بچے کی لاش کو اپنے ہی گھر کی الماری میں چھپا دیا۔
بچے کے لاپتا ہونے پر جب اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی تو تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے بعد میں لاش کو ایک بوری میں بند کیا اور اپنے گھر کی چھت سے برابر میں واقع ایک خالی پلاٹ میں پھینک دیا۔
Wali murder case: Karachi court grants five-day physical remand of suspect Hamza
پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے مرکزی ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول بچہ اور ملزم ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔
اس کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ کے والد، چچا اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر اس سنگین جرم کو چھپانے میں ملزم کی معاونت کی اور واقعے کا علم ہونے کے باوجود پولیس کو بروقت اطلاع نہیں دی۔ پولیس کے مطابق کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oxnAN0c
via IFTTT
Post a Comment