کراچی (یکم جون 2026): سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے بہت زیادہ ہوگئی، 2400 قیدیوں کی جگہ 8 ہزار قیدی رہنے پر مجبور ہیں۔
جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، سینٹرل جیل میں اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملیر جیل میں 2 ہزار 200 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ 5 ہزار 644 قیدی موجود ہیں، اسی طرح سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

مجموعی طور پر 4600 کی گنجائش پر 13500 سے زائد ملزمان قید ہیں، اسی طرح سندھ بھر کی دیگر جیلوں میں بھی کم وبیش یہی صورتحال ہے۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں ڈیڑھ ہزارکی گنجائش میں3ہزار ملزمان قید ہیں، لاڑکانہ سینٹرل جیل میں 650کی گنجائش ہے جبکہ تقریباً ایک ہزار قیدی موجود ہیں۔
سندھ بھر میں مجموعی طورپر 23 جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، قیدیوں کی تعداد 27 ہزار تک جا پہنچی جو کہ گنجائش سے تقریباً 13 ہزار زیادہ ہے
اس کے علاوہ سزائے موت کے 459 قیدی اور 3 ہزار 574 دیگر سزا یافتہ قیدی موجود ہیں، سب سے زیادہ تعداد 22 ہزار 644 انڈر ٹرائل قیدیوں کی ہے، خواتین کی 3 جیلوں میں قیدیوں کی تعداد پورے صوبے میں 438 ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3OY9lXo
via IFTTT
Post a Comment