امریکا کی عمان پر پابندیوں کی دھمکی، ایران کا ردِعمل سامنے آگیا

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے عمان پر پابندیوں کی دھمکی بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عمان ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے، دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی رویہ سیاسی اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے، عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو امریکی مؤقف کا ذمہ دارانہ جواب دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے ٹرانزٹ کو منظم کرنے کے لیے عمان کے ساتھ مل کر ایک نیا میکانزم تیار کر رہا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔

اسرائیل کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے متعلق اہم اعلان

اُن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، جس کی اہمیت صرف ایران، عمان اور علاقائی ممالک تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MJX58qc
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post