ویڈیو: کراچی میں جانوروں کی نگرانی کرنے والے نوجوان لٹ گئے

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب جانوروں کی نگرانی کرنے والے نوجوان لٹ گئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نوجوان سے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ماسک پہنے ڈاکوؤں کو اسلحہ لہراتے ہوئے گلی میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے گلی میں جانوروں کی رکھوالی کرنے والوں کو یرغمال بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو باآسانی نوجوانون سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والا قربانی کا بیل ڈھونڈ نکالا اور واردات میں ملوث 5 مشتبہ ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ پڑھیں: کراچی میں شہریوں نے چوری ہونے والا قربانی کا بیل ڈھونڈ نکالا

گزشتہ روز سرسید تھانے کی حدود سے چوری ہونے والا بیل پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سے برآمد ہوا۔ ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کا قربانی کا بیل مبینہ طور پر محض 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس میں دو ملزمان کو صبح سویرے بیل چوری کرتے ہوئے صاف دیکھا گیا، چوری کی اطلاع ملنے پر شہریوں نے اپنے طور پر تلاش شروع کی اور پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بیل کا سراغ لگا کر 5 مشتبہ ملزمان کو دھر لیا۔

بیل چوری ہونے پر وہاں موجود مشتعل افراد نے ملزمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں سے پولیس ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TBJa4he
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post