ویڈیو: شاہین آفریدی آؤٹ ہونے پر غصے میں آکر بلے کو پٹختے رہے

پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی آؤٹ ہونے پر غصے میں آکر بلے کو پٹختے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ابتدائی دو وکٹیں 11 رنز پر گرنے کے بعد رائلی روسو اور حسن نواز نے شاندار شرکت قائم کرکے ٹیم میں جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تاہم قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی بیٹنگ کے دوران جلدی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور پویلین جاتے ہوئے اپنے بلے کو پٹختے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پہلے بلے کو سائیڈ اسکرین کے ٹائر پر مارا پھر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بلے کو پٹختے ہوئے چلے گئے۔

شاہین آفریدی کو اسپنر عثمان طارق نے 0 پر پویلین کی راہ دکھائی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o8hnSWN
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post