آخری اوور کی حقیقت امپائرز بتائیں گے، میں نے کچھ نہیں کیا، سکندر رضا

لاہور (29 مارچ 2026) : پی ایس ایل 11 کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ آخری اوور میں کیا ہوا اس کی حقیقت امپائرز بتائیں گے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ہوئے لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر نے واضح کیا کہ میں صرف اپنی بات کرسکتا ہوں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، میدان میں جو ہوا، اس پر میچ ریفری نے مجھے نہیں طلب کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیدائشی طور پر پاکستانی ہوں تو فیملی اور دوست ملنے آسکتے ہیں، مجھے کہا گیا ہے کہ آپ نے باہر نہیں جانا تو میں باہر نہیں گیا۔

سکندر رضا نے بتایا کہ اس بار پروٹوکولز میں تبدیلی ہوئی ہے تو میرے علم میں نہیں تھا، میں نے ہی شاہین کو کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے شاہین کا کوئی قصور نہیں وہ میرے کہنے پر گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے، افسوس ہے کہ ہم اپنی اننگ کا اختتام اچھا نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو گیند سے چھیڑچھاڑ مہنگی پڑگئی، گیند کی حالت بدلنے پر امپائرز نے قلندرز پر پانچ رنز کی پینلٹی لگائی۔

معاملہ میچ ریفری کو بھی رپورٹ کردیا گیا آخری اوور میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے چودہ رنز درکار تھے، گیند سے چھیڑچھاڑ پر ہدف کم کرکے نو رنز کر دیا گیا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے امپائر سے بحث کی، امپائر نے نہ صرف پینلٹی لگائی بلکہ گیند بھی تبدیل کردی۔

کراچی کنگز کی مسلسل دوسری کامیابی، لاہور کو شکست دیدی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/txa0sPL
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post