آغا علی نے دوسری شادی کے سوال پر کیا جواب دیا؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا دوسری شادی سے متعلق سوال پر دیا گیا جواب وائرل ہوگیا۔

اداکار آغا علی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے عید شو میں شرکت کی اس دوران میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ اگر آپ دوبارہ شادی کریں تو زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟

جواب میں اداکار نے کہا کہ میں عام طور پر زیادہ سفر نہیں کرتا لیکن میرے خیال میں شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے اور گھومنے پھرنے کے زیادہ مواقع لینے چاہئیں۔

آغا علی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادی کے بعد زندگی میں خوشگوار یادیں بنانا ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے سفر ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: منفی کردار نے زندگی کا سبق سکھا دیا، آغا علی

اداکار نے کہا کہ اگر کبھی دوبارہ شادی ہوئی تو اس پہلو پر خاص توجہ دوں گا۔

واضح رہے کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی لیکن دونوں کی شادی نہیں چل سکی اور باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/guDHFWU
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post