ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے داماد اور بہو شہید ہوگئے

اسلام آباد (1 مارچ 2026): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے داماد اور بہو اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہوگئے۔

پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے داماد اور بہو شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

اس سے قبل این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جہاں تک مجھے علم ہے زندہ ہیں۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی (Regime Change) کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام ایک ناممکن مشن ہے، فی الحال امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر واشنگٹن بات کرنا چاہتا ہے تو وہ جانتے ہیں کہ ایرانیوں تک کیسے پہنچنا ہے، بات چیت کے کسی بھی امکان سے پہلے حملوں کا رکنا ضروری ہے۔

عباس عراقچی نے بتایا کہ ایک یا دو کمانڈر شہید ہوئے ہیں لیکن زیادہ تر حکام زندہ ہیں، ایک ایسا معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے جو اس بات کی ضمانت دے سکے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، ایران امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور نہ ہی وہ ایسے میزائل بنائے گا جو وہاں تک مار کر سکیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TtSUxAo
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post