امریکا کے ایران کو بھیجے گئے 15 نکاتی امن منصوبے کی ’’شرائط‘‘ کیا ہیں؟ تفصیلات

واشنگٹن (25 مارچ 2026): امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو امن منصوبے کی پیش کش کرتے 15 نکاتی مذاکراتی ایجنڈا بھیج دیا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ذریعہ ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیجا ہے، جس کا مقصد جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا اور خطے میں امن واپس لانے کی خواہش ہے۔

امریکا نے اس امن منصوبے میں جو شرائط پیش کی ہیں، وہ یہ ہیں۔

1۔ ایران کو موجودہ جوہری صلاحیتوں کو ختم کرنا ہوگا۔

2۔ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

3۔ ایرانی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی نہیں ہو گی۔

4۔ ایران کو اپنی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے حوالے کرنا ہوگا۔

5۔ نطنز، اصفہان اور فردو ایٹمی تنصیبات کو ختم کرنا ہوگا۔

6۔ آئی اے ای اے کو ایران کی جوہری تنصیبات تک مکمل رسائی دی جائے۔

7۔ ایران کو اپنا "علاقائی پراکسی نمونہ” ترک کرنا ہوگا۔

8۔ ایران کی خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوں گی۔

9۔ ایران کو اپنا میزائل پروگرام، رینج اور مقدار دونوں میں محدود کرنا ہوگا۔

10۔ ایران کو اپنے میزائلوں کے استعمال کو اپنے دفاع تک محدود رکھنا ہوگا۔

ان شرائط کو ماننے کی صورت میں ایران کو جو عالمی فوائد ملیں گے، ان میں

11۔ عالمی برادری کی طرف سے عائد پابندیوں کا خاتمہ۔

12۔ اپنے سویلین نیوکلیئر پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے امریکی مدد۔

13۔ ایک "اسنیپ بیک” میکانزم جو خود بخود پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی اجازت دیتا ہے اگر ایران تعمیل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر دی پوسٹ کی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
تاہم وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں ٹرمپ کے مقاصد کی تکمیل تک جاری رہیں گی۔

امریکا نے پاکستان کے ذریعے 15 نکاتی امن منصوبہ ایران کو بھیج دیا!



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hvBbS90
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post