سانگھڑ میں ایک سال قبل زمیندار کے ظلم کا شکار ہونے والی اونٹنی ’کیمی‘ کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی۔
گزشتہ سال جون میں سانگھڑ کے ایک زمین دار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی جس کی وجہ سے وہ معذور ہوگئی تھی۔
اونٹنی کو علاج کے لیےکراچی منتقل کیا گیا تھا اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے ایک سال اونٹنی کا خیال رکھا اور مشکلات کے باوجود رضاکار کی ٹیم نے حوصلہ نہیں ہارا۔
یہ پڑھیں: سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا
رضاکاروں کی ٹیم نے ہر رکاوٹ کے باوجود کیمی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور بالآخر انہیں کامیابی ملی اور اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی۔
ڈائریکٹرسی ڈی آرایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر کے مطابق اونٹنی جب آئی تو خوفزدہ اور شدید تکلیف میں تھی، اونٹنی کے لیے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعی ٹانگ امریکا سے منگوائی گئی تھی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے اونٹنی کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HCYWlJK
via IFTTT
Post a Comment