’پل دو پل‘ میں جنید نیازی اور طوبیٰ انور کا کردار متعارف

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پل دو پل‘ میں جنید جمشید نیازی اور طوبیٰ انور کا کردار متعارف کروادیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’پل دو پل‘ میں اداکار سلمان سعید، شرمین علی، اریج چوہدری، طوبیٰ انور، جنید نیازی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

پل دو پل کی ہدایت کاری کے فرائض سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سیما شیخ نے لکھی ہے۔

ٹیزر میں سلمان سعید اور شرمین علی میاں، بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہیں ان کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ طوبیٰ انور اور جنید نیازی کی جوڑی ساتھ بنائی گئی ہے۔

جنید جمشید طوبیٰ انور سے کہتے ہیں کہ نبیہا احمد کے ہوتے ہوئے اتنی خاموشی کوئی مر گیا ہے کیا؟ وہ کہتی ہیں کہ ابھی تو نہیں مرا لیکن مر جائے گا، وہ پوچھتے ہیں کون؟ تو طوبیٰ کہتی ہیں کہ تم میرے ہاتھوں سے مرجاؤ گے۔

ایک سین میں طوبیٰ انور، جنید نیازی سے کہتی ہیں کہ تمہاری خالہ چاہتی ہیں کہ کوئی اچھا سا رشتہ آئے اور میری شادی ہوجائے؟ وہ کہتے ہیں کہ انہیں میں نہیں دکھ رہا؟

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور سے شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کے گھر والے اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

یوٹیوب پر ناظرین چوتھے ٹیزر کو پسند کررہے ہیں اور ناظرین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ بہت اچھا لگ رہا ہے اسے دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nqUK1Oa
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post