جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ یون سک یول پر 3 دسمبر 2024 کو مارشل لانافذ کرنےکی کوشش کا الزام ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئول کی عدالت نے یون سک یول کیخلاف گرفتاری کےاحکامات جاری کیے۔
یون سک یول کو اپریل میں آئینی عدالت نے صدارت کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔ سابق صدر پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے اور پارلیمنٹ نے 14 دسمبر کو مواخذہ کیا تھا۔
یون سک کی برطرفی کیلئے پارلیمانی ووٹنگ کے بعد آئینی عدالت کی منظوری لازم تھی۔ مارشل لاکی کوشش پر سابق صدریون سک کیخلاف آئینی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے۔
4 اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
جنوبی کوریا کے سابق صدریون سک یول نے اپنے مواخذے کی کارروائی رکوانے کیلئے 3 دسمبر کو ملک میں مارشل لاء لگا دیا تھا۔
سابق صدر پر 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگانے پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن نے ان پرفردِ جُرم عائد کرنے کی سفارت کی تھی۔
سابق صدر نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر کو چند روز قبل حراست میں بھی لے لیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V8TAmbM
via IFTTT
Post a Comment