کراچی: ابرہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان موبائل ایسسریز کا کام کرتے تھے، ملزمان خود کو نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے شناختی کارڈ حاصل کرتے تھے، ملزمان شناختی کارڈ سے امدادی رقم نکالتے اور ہزاروں روپے کٹوتی کرتے تھے۔
بی آئی ایس پی فراڈ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد شناختی کارڈز کا اندراج کرتے تھے۔
ملزمان سے متعدد شہریوں کے اصل شناختی کارڈز برآمد کرلیے گئے ہیں، اسی کے ساتھ ملزمان سے 3 موبائل فونز اور ایک ڈیوائس برآمد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں بھی سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، آپریشن گرے کے دوران 93 افراد کو گرفتار کرکے 12کال سنٹرز کو سیل کردیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے (آپریشن گرے) کے نام سے ملک بھر میں غیر قانونی کال سنٹرز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔
کارروائیوں کے دوران غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا، مختلف کال سینٹر مالیاتی فراڈ میں ملوث تھے، رقوم بیرون ملک بھجوائی جاتی تھی۔
کراچی میں بیٹھ کر خلیجی ملک کے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے 17 ملزمان گرفتار
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RGDQEw4
via IFTTT
Post a Comment