ٹرمپ کے حکم پر حوثیوں کیخلاف آپریشن شروع ہوا، طاقت سے امن قائم کرینگے، وائٹ ہائوس

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر یمنی حوثیوں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، طاقت سے امن قائم کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی مہم جاری رہےگی، یمنی حوثیوں کے بحری حملوں نے بین الاقوامی تجارت کو متاثر کیا۔

ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، صدر ٹرمپ کے فیصلوں کو امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل روس کے صدر پوٹن سے جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔

کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ہولی منائی؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XpG4hiM
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

6th Class English Book Download free 2020