کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈپارچر اور آرائیول لاونج میں پانی کی لائن پھٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق پائپ لائن پھٹنے سے انٹرنشنل ڈپارچر لاونج اور ایمیگریشن کاونٹرز کے سامنے جمع ہو گیا ہے۔ انٹرنشنل لاونج میں پانی بھر جانے سے عملے اور مسافروں کو مشکل کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کا عملہ بالٹیوں اور وائپرز  کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر فائر فائٹنگ کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پانی کا لیکیج روکنے کیلئے جناح ٹرمینل بلڈنگ کی مغربی سمت کے  پانی کے وال بند کر دیئے ہیں پائپ لائن کا لیکیج ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، جناح ٹرمینل پر مسافروں کیلئے میٹ بجھا کر راستہ بنا دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جناح ٹرمینل پر آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے اور ایئرپورٹ پر تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/G8y6f4n
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”