حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر کر دی۔

مٹی کا تیل 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر کے 161 روپے 66 پیسے کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 148 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اس کا اطلاق 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت نے یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر تین روپے 72 پیسے مہنگا کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3.29 روپے فی لیٹر بڑھا دی تھی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 48 پیسے سستا ہو کر 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کمی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں کئی عوامل شامل ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ، حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسوں اور لیویوں، اور ریفائننگ اور مارکیٹنگ کی لاگتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا عام آدمی اور معیشت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ جب قیمتیں بڑھتی ہیں، تو ٹرانسپورٹ کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے کاروباروں کی لاگت بھی بڑھ جاتی ہے، جس سے قیمتوں میں اضافہ اور معاشی نمو میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xpPKjJf
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”