Posts

Showing posts from December, 2024

ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، وزیراعظم نے جوائنٹ ٹاسک فورس بنا دی

ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے خلاف وزیراعظم نے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ ٹاسک فورس ریاست، اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کےذمہ داروں کا تعین کرےگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے 10رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس  کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ  فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔ ٹاسک فورس میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، اطلاعات، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر آئی بی، آئی ایس آئی ،ایم آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد شامل ہیں۔ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرےگی اور 10 دن میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XO8Bjun via IFTTT

کیا امریکا یوکرین کو خطرناک جوہری ہتھیار فراہم کرنے والا ہے؟

واشنگٹن: نیو یارک ٹائمز میں مضمون شائع ہونے کے بعد امریکا نے یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کی واپسی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا یوکرین کو جوہری ہتھیار واپس کرنے پر غور نہیں کر رہا جو اس نے سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد چھوڑے تھے۔ جیک سلیوان کا مذکورہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ان سے گذشتہ ماہ نیو یارک ٹائمز مین شائع ایک مضمون کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ کچھ مغربی عہدیداروں نے مشورہ دیا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین کو اسلحہ دے سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن لیکن جیک سلیوان نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں اس کا مقصد یوکرین کیلیے مختلف روایتی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے اپنا دفاع کر سکے۔ گزشتہ ہفتے روس نے کہا تھا کہ یہ خیال بالکل پاگل پن ہے اور اس طرح کے منظر نامے کو روکنا ماسکو کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کی ایک وجہ بھی ہے۔ یوکرین کو 1991 ک

’سپریم کورٹ کو کسی وزیراعظم کو قید نہیں کرنے کا اختیار نہیں‘

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ آپ کو کسی وزیراعظم کو قید کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل گیلی بہارو-میارا اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت کو بتائیں گے کہ آیا نیتن یاہو وزیراعظم کے طور پر کام کرنے کے لیے موزوں ہیں؟ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ میری گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی کوئی بھی درخواست عدلیہ کو سیاسی میدان میں گھسیٹنے اور اسے فیصلہ کرنے پر مجبور کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ ان کے تبصرے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے لیے مبینہ طور پر "جنگی جرائم” کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئے ہیں۔ اسرائیل نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ وہ گرفتاری کے دونوں وارنٹ کے خلاف اپیل کرے گا۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1pk6YhZ via IFTTT

انڈر19 ایشیاکپ: شاہ زیب نے بھارت کیخلاف 159 رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے نوجوان اوپنر شاہ زیب خان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 159 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کردی۔ دبئی میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ 2024 میں 30 نومبر کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں پاکستانی بیٹر شاہ زیب خان نے بھارتی بولرز کی درگت بنادی، انھوں نے 159 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ شاہ زیب نے ون ڈے فارمیٹ میں انڈر 19 کی سطح پر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں، یہ وائٹ بال فارمیٹ میں بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے انڈر19 ون ڈے فارمیٹ میں بہترین بلے باز شمائل حسین تھے جنھوں نے 2023 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں 109 گیندوں پر 150 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے خلاف اس سے پہلے بہترین پاکستانی بلے باز سمیع اسلم تھے جنھوں نے 2012 میں کوالالمپور میں بھارت کے خلاف 134 رنز بنائے تھے۔ خیال رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 281 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47 اوورز میں 239 رنز بناسکی اور پاکستان

ابوظبی اور قطر نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی

اسلام آباد: ابوظبی اور قطر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، نجکاری کے لیے 31 نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے، ابوظبی اور قطر نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی پی آئی اے نجکاری میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، پی آئی اے کے یورپ کے روٹس کھولے جانے سے مالیاتی حیثیت بہتر ہوگئی۔ پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے روٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، برطانیہ نے براہ راست فلائٹس کھولنے کے لیے ای اے ایس اے کی منظوری سے مشروط کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر کی براہ راست فلائٹس کا روٹس ہے، یورپ اور لندن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 فوری متحرک کیے جائیں گے۔ پی آئی اے کے لیے چار بوئنگ 777 متحرک ہونے سے مالیاتی حیثیت مزید بہتر ہوگی، برطانیہ، یورپ کے روٹس کھولنے سے پی آئی اے کے نقصانات ہر سال کم ہوں گے۔ from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CvDQsEI via IF

Travel advisory for roads leading to Naran, Kaghan

Image
The picturesque valleys of Naran and Kaghan have been closed to tourists following heavy snowfall that has dropped temperatures to freezing levels, ARY News reported. According to reports, the snowfall, particularly around Babusar Top, has made travel hazardous, prompting the district administration to advise against visiting the area. Deputy Commissioner Manshera, Khalid Iqbal, stated that routes leading to Kaghan Valley have been blocked since early November due to snowfall, and further closures were implemented to ensure public safety. He warned that tourists attempting to visit could face severe difficulties due to the extreme weather conditions. In this road update, it was also highlighted that the access path connecting Gilgit-Baltistan to Kaghan has been shut down, further restricting access. Adding to the challenges, hotels in Naran and surrounding areas have been closed for the season, with disruptions in electricity and other essential services. The access route connect