طالبات کا احتجاج، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس لےلیا
اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے شدید احتجاج کے بعد ہاسٹل فیس میں اضافہ ختم کردیا، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے ہاسٹل فیسوں میں اضافہ واپس لینے کے باوجود طالبات کا احتجاج تاحال جاری ہے، طالبات کا موقف ہے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
طالبات تاحال یونیورسٹی میں موجود ہیں اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگارہی ہیں، اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی طالبات کو ہاسٹل میں آنے سے روک دیا ہے۔
اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ اور احتجاج کرنے والی طالبات کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، طالبات نے یونیورسٹی بسز کو تالے لگا دیے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
اس سے قبل اسلامک یونیورسٹی احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کی اضافی فیس ختم کرنے تک ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔
ہاسٹل فیس میں اضافے کے خلاف طالبات نے راستہ بند کرکے یونیورسٹی بسوں کو نکلنے سے روک دیا تھا، لیڈی پولیس اہلکاروں کی جانب سے بیرئیرہٹانے کی کوشش کی گئی تو طالبات نے مزاحمت کی۔
دریں اثنا اسلامک یونیورسٹی کی طالبات نے مطالبات منظور ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیا، طالبات ہاسٹل فیس میں اضافے خلاف 4 گھنٹے سے احتجاج کررہی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6nA1eIN
via IFTTT
Comments
Post a Comment