پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترامیم پر اتفاق، بلاول اور مولانا نے اعلان کردیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں طویل ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان میں آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت سے بھی ملوں گا، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی پی اور ہمارا اتفاق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف سے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کی قیادت سے بھی ملوں گا، پوری کوشش ہوگی ایوان میں متفقہ ترمیم پیش کی جائے۔

کوشش ہو گی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کل مولانا فضل الرحمان، نواز شریف سے مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آج جو اتفاق رائے ہوا ہے کوشش ہو گی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے اور پرامید ہوں کی جے یوآئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوا ہے بل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا، ہم سب کا مقصد اور فوکس کسی مخصوص شخص کیلئے نہیں اور نہ ٹائمنگ کا ہے، ہم نے عوام کےمسائل کا حل نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد آئین سازی غیر متنازع طریقے سے کرنا ہے، امید کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کیلئے نہیں، ملک کے مفاد کیلئے اتفاق رائے کریں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6GODeSw
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”