بھارتی اداکار اتل پرچورے چل بسے

بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اتل پرچورے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اتل پرچورے کی عمر 57 برس تھی جبکہ ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، انہیں چند سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس پر وہ قابو پاکر مکمل صحت یاب ہوگئے تھے۔

اتل پرچورے نے پسماندگان میں والدہ، اہلیہ اور بیٹی چھوڑی ہیں۔

اداکار کے اہلخانہ کی جانب سے اس مشکل وقت میں مداحوں سے رازداری کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ سپریا پیلگونکر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکار کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔

اتل پرچورے

اس نے کہا پیارے دوست ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، تم نے بہت لڑائی کی! آپ نے بہت برداشت کیا۔ آپ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ آپ کی بے وقوفانہ مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی۔ آپ کی روح کو سکون ملے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سوشل میڈیا پر اتل پرچور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اتل پرچورے کی فلموگرافی میں شامل اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلام-ای-عشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔

ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچورے نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو 2024 میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pzxPiYQ
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire