بھارت کو کس وجہ سے ایڈوانٹیج حاصل ہے؟ تسکین احمد کا بڑا انکشاف

بھارت کو ہوم سیریز کے دوران کس چیز کا ایڈوانٹیج حاصل ہے، بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد نے بڑا انکشاف کردیا۔

بنگلہ دیشی پیسر تسکین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے مجموعی طور پر اچھا کھیلا اور اسی لیے ہم جیت گئے، بھارت میں حالات مشکل ہیں۔ ایس جی گیندوں کی وجہ سے بھارت کو زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز بچپن سے ہی ایس جی گیندوں سے کھیلتے ہیں، بھارتی کرکٹرز ہم سے بہتر ان گیندوں کو استعمال کرنا جانتا ہے۔

تسکین نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچ میں اچھی بیٹنگ کر سکتے تھے، اگر ہم نئی گیند کے ساتھ اچھا کھیلتے تو اتنی وکٹیں نہ گنواتے ۔ مڈل آرڈر بیٹرز کے لیے نئی گیند کے ساتھ کھیلنا مشکل تھا۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کرلی۔

چنائی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 515 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش چوتھے روز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت نے یہ میچ 280 رنز کے بھاری مارجن سے جیتا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 82 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارتی اسپنرز نے دوسری اننگ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 بنگلہ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

ایشون نے 6 اور رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی، ایشون کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایشون نے پہلی اننگ میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور شبمن گل کی ناکامی کے بعد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر بھارت کی جیت کی بنیاد رکھی تھی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oejTHlA
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”