چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے شکست دے دی
فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے 9ویں میچ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسٹالینز کی جانب سے دیے گئے 345 رنز کے تعاقب میں پینتھرز کی ٹیم 49.3 اوورز میں 324 رنز بناسکی۔
طیب طاہر کی 109 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، حسین طلعت کی 63 اور زمان خان کی 16 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز بھی اسٹالینز کو کامیابی نہ دلوا سکی۔
کپتان محمد حارث 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 5 رنز بنا کر محسنین کا نشانہ بنے، شان مسعود کو 8 رنز پر علی رضا نے پویلین کی راہ دکھائی۔
پینتھرز کی جانب سے مبصر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور علی رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل صائم ایوب کی شاندار 156 رنز کی اننگز کی بدولت پینتھرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔
عثمان خان نے 47 گیندوں پر 75 رنز کی اننگ کھیلی تھی، اذان اویس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
اسٹالینز کی جانب سے زمان خان نے 10 اوورز میں 90 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، جہانداد خان اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rm15uvO
via IFTTT
Comments
Post a Comment