اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن موجودہ شیڈول پر ہوں گے یا نئےقانون پر؟

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن موجودہ شیڈول پر ہوں گے یا نئےقانون پر؟ اس متعلق بےیقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ الیکشن کمیشن واضح موقف دینے سے گریزاں ہے جس سے امیدوار بھی کشمکش کا شکار ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نیا قانون ابھی تک پارلیمنٹ سے موصول نہیں ہوا اور نیا قانون ملنے تک پرانا شیڈول ہی برقرار رہے گا۔

الیکشن نئے قانون پر کرانے کا فیصلہ ہوا تو موجودہ کاغذات غیرمؤثر ہوجائیں گے۔ یونین کونسل میں 13 نشستوں کی مجموعی انتخابی فیس 27 ہزار روپے ہے۔

امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہی انتخابی فیس جمع کرانا ہوتی ہے الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کو اپنی انتخابی فیس پھنسنے کا بھی ڈر ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0nP1Imh
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire