عمان میں اہم پابندی عائد کرنے کا اعلان
مسقط: عمان میں کنگ فش کے شکار اور تجارت پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت برائے ایگریکلچر ویلتھ، فشریز اور آبی وسائل نے کنگ فش کے شکار اور تجارت پر دو ماہ کی پابندی عائد کی۔
قرارداد نمبر (230/2014) کے مطابق پابندی 15 اگست سے 15 اکتوبر 2024 تک نافذ العمل رہے گی جس کا مقصد کنگ فش کی آبادی کا تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے طریقوں کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت نے تمام ماہی گیروں، فش ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ بزنسز پر زور دیا ہے کہ وہ پابندی کی تعمیل کریں اور پابندی شروع ہونے سے پہلے اپنے موجودہ کنگ فش اسٹاک کو رجسٹر کروائیں۔
پابندی کے اہم نکات:
پابندی کی مدت: 15 اگست سے 15 اکتوبر 2024
مقصد: کنگ فش کی آبادی کا تحفظ اور پائیدار ماہی گیری
متاثر ہونے والے فریق: ماہی گیر، فش ٹرانسپورٹرز، کنگ فش کی برآمد میں شامل کمپنیاں
وزارت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر زور دیا ہے تاکہ خلاف ورزیوں کیلیے قانونی سزاؤں سے بچا جا سکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qFAznE3
via IFTTT
Comments
Post a Comment