ویڈیو: انسٹاگرام ریل بناتے ہوئے نوجوان لڑکی چھٹی منزل سے گر گئی

سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کئی لوگوں کی زندگی کے چراغ گل کرچکا ہے لیکن پھر بھی یہ سلسلہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں 16 سالہ لڑکی ریل بناتے ہوئے بلند و بالا اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل کی بالکونی سے نیچے آگری۔

متاثرہ مونیشا 11ویں جماعت کی طالبہ ہے، رشبھ کلاؤڈ 9 سوسائٹی میں چھٹی منزل پر واقعہ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے اس وقت گری جب وہ سوشل میڈیا کے لیے سیلفیز اور ریلز بنارہی تھی۔

مونیشا والدہ کا فون لے کر اس وقت ریل بنانے کے لیے بالکونی میں گئی جب وہ کچن میں کھانا بنا رہی تھی۔

WARNING: The video below might be DISTURBING for some. VIEWER DISCRETION ADVISED

سوشل میڈیا ریل بنانے کے دوران مونیشا کے ہاتھ سے فون پھسل گیا اور اسے پکڑنے کی کوشش میں بالکونی سے نیچے جاگری۔

لڑکی کے گرنے کے بعد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کے منہ سے خون بہتے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت سے گرنے کے بعد اسے شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن بروقت طبی امداد کے باعث اس کی حالت اب مستحکم ہوگئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iAZhHeF
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire