سوریا کمار کو بھی یقین نہیں فائنل میں انکا کیچ درست تھا، اکشر پٹیل کا انکشاف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ سوریا کمار بھی یقین سے نہیں کہہ سکتے تھے کہ انھوں نے درست کیچ لیا ہے۔

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں سننی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سوریا کمار کا متنازع کیچ میڈیا میں کافی شہ سرخیوں میں رہا تھا، بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکشر پٹیل نے کہا ہے کہ سوریا کا کیچ ایک ہائی پریشر کیچ تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں مڈ وکٹ پر تھا جب ملر نے ہٹ لگائی تو میں نے سوچا یہ چھکا ہو گیا لیکن جب سوریا نے کیچ مکمل کیا تو سب نے ان سے پوچھا کیا تم نے رسی کو چھوا ہے؟

اکشر پٹیل نے کہا کہ سوریا بھائی کو بھی یقین نہیں تھا کہ کیچ درست ہے کہ نہیں، پہلے انھوں نے کہا ہاں مجھے یقین ہے تاہم کچھ سیکنڈ بعد انھوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ کیچ درست طریقے سے پکڑا ہے یا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کیچ نے ہمیں ورلڈ کپ جتوادیا، جب ہم نے اس کیچ کا ری پلے دیکھا تو ہمیں 99 فیصد یقین ہوگیا تھا کہ ہم ورلڈکپ جیت گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل تو جیت گیا تھا مگر آخری اوور میں سوریا کمار یادیو کے کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔

ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال کو جنوبی افریقی بیٹر ملر نے اسٹریٹ پر چھکے کے لیے اچھالا تھا جسے سوریا کمار نے متنازع انداز میں باؤنڈری کے پاس کیچ کیا تھا۔

سوریا کمار یادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا تھا، جارح مزاج بیٹر نے بھارت کی ورلڈکپ فتح میں اپنے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کامیابی پر اپنا کردار ادا کرنے پر شکر گزار ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UwlN2uy
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”

Ravichandran Ashwin gets angry at on-field umpire