اداکار سردار کمال انتقال کرگئے
لاہور: پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار سردار کمال 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکار سردار کمال طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اقبال ٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اداکار سردار کمال کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔
سردار کمال نے 2 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے جبکہ ان کا ایک بیٹا برطانیہ میں ہے۔
اداکار سردار کمال کا جسد خاکی آبائی شہر فیصل آباد روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، ان کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سردار کمال نے درجنوں فلموں، ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Iuz28CY
via IFTTT
Comments
Post a Comment