اڈیالہ جیل کے دروازے سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل  کے گیٹ کے بیریئر سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی۔

پولیس کے مطابق کارسوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچ گیا۔ پولیس نے کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق سمندری سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ریورس گاڑی کر کے بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی۔ ملزم کی گاڑی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں ہائی پروفائل ملزمان کی موجودگی پر سیکورٹی انتظامات کو سخت کیا گیا ہے اور اطراف میں اضافی نفری میں تعینات ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nvf01mr
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”