سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے نئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نئے منتخب ہونے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت 33 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا اعلان بھی کرچکا ہے۔

مارچ میں ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے کیا تھا، جو 2016 میں منقطع ہو گئے تھے۔

اس سفارتی حل کے حصے کے طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے شہری دیگر چیزوں کے علاوہ اب ویزا کی شرائط ختم ہونے سے فائدہ اٹھائیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qb6SFQl
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”