’شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات اپنی جیب سے دے رہے ہیں‘

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پرائم منسٹر ہاؤس کے اخراجات اپنی جیب سے دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض‘ مین گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت اخراجات کو قابو میں رکھنے کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ہوتا ہے، نجی اداروں کی تنخواہیں سرکاری اداروں سے زیادہ ہوتی ہیں، تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کم گریڈ والے ملازمین کو دیا گیا ہے، مہنگائی زیادہ ہوگی تو تنخواہوں میں اضافہ بھی زیادہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام کابینہ ارکان بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 50 کروڑ روپے سالانہ تنخواہ چھوڑ کر 4 ماہ سے کام کر رہے ہیں، وہ نجی گاڑی میں گھوم پھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف اپنے سفری اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متوقع معاہدے کے بارے میں علی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کو منانے کیلیے اب کچھ زیادہ نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ حکومت میں شامل تمام لوگ معیشت کے استحکام کیلیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ آئندہ 3، 4 سال میں 100 بلین ڈالر کا انتظام کرنا ہے جس کیلیے آئی ایم ایف ضروری ہے، پہلے ہمارے پاس ایل سیز کیلیے ڈالر نہیں ہوتے تھے کنٹینر پھنس جاتے تھے، اچھی خبر یہ ہے کہ معاشی استحکام کی جانب قدم بڑھا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا یا نہیں، ضرورت اس بات کی ہے اب ہم اصلاحات کے ذریعے معیشت درست کریں، ٹیکس کے بوجھ کا احساس ہے کوشش کر رہے ہیں کہ آگے بند باندھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wr10i2P
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”