’جب تک زندہ رہوں گا میری ہر سانس تمہارے لیے تڑپے گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں ایمان اور سالار کی شادی بعد زین واپس آگئے۔

ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں شہریار منور (سالار)، حبا بخاری (ایمان)، اور ارسلان نصیر (زین)، محمد احمد (عالم صاحب) دانیہ انور، نعمان اعجاز (سالار کے ماموں)، نادیہ افگن، اسما عباس، پارس مسرور، عصمت زیدی ودیگر شامل ہیں۔

رد کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’زین، ایمان سے کہتے ہیں کہ ختم کرو یہ قصہ، میں جب تک زندہ رہوں گا میری ہر سانس تمہارے لیے تڑپے گی، میں یہ اور نہیں سہہ سکتا۔‘

ایمان کہتی ہیں کہ ’زین خود پر رحم کرو۔‘ زین کہتے ہیں کہ ’مجھے لگتا تھا کہ میں تم سے بہت نفرت کرتا ہوں جس دن تم میرے سامنے آؤ گی شاید تمہیں مار دوں گا لیکن جب تم میرے سامنے آئیں تو میری تو جیسے دنیا ہی بدل گئی ایک دم لگا جیسے دل نے پھر سے دھڑکنا شروع کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میں صرف سانسیں نہیں لے رہا تھا میں نے جینا شروع کردیا اور اگر اس وقت تم نے انکار کیا تو میں مر جاؤں گا۔‘

کیا ایمان، سالار کو چھوڑ کر زین کو اپنالیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’رد‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3YH17Aw
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”