کراچی: ڈیفنس میں دو گروپوں‌ میں‌ فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں۔

دونوں گروپوں کا تعلق بگٹی قبائل سے بتایا جارہا ہے جن میں کسی معاملے تنازع چل رہا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے کرائم سین کو سیل کر کے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دو لاشوں کی شناخت فہد بگٹی اور نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے،

ایم ایل او کا کہنا ہے کہ 3 لاشوں اور 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NGlkmYd
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”