تمام گھی ملوں نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان میں کام کرنے والی تمام گھی ملوں نے وفاقی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کی گھی اور خوردنی تیل کی فیکٹریاں 85 روپے فی کلو ٹیکس دے رہی ہے جبکہ فاٹا پاٹا میں قائم ملیں صرف 15 روپے فی کلو ٹیکس دے رہی ہیں۔

سیخ عبدالرزاق نے کہا کہ فاٹا پاٹا کی آبادی 61 لاکھ ہے تو 1 لاکھ میٹرک ٹن پام آئل درآمد کرنا چاہیے جبکہ ساڑے تین لاکھ ٹن خام آئل درآمد کر رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں فاٹا پاٹا پر ٹیکس مرعات میں ایک سال کی توسیع برقرار رکھی تو قانونی جنگ اور ہڑتال کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ریحان شیخ نے کہا کہ نان فائلرز کا ٹیکس 0.20 فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا گیا ہے اس سے یکم جولائی سے تیل اور گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا جو مہنگائی کا سبب بنے گا۔

گھی ملز مالک ناصر سلیم  کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 156 گھی ملیں کام رہی ہیں جن میں پچاس فیصد گھی ملیں فاٹا پاٹا کے باعث بند ہو چکی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5Zvol2y
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”