حزب اللہ سے کشیدگی پر امریکا کی اسرائیل کو مکمل سپورٹ کا اعلان

امریکا نے حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے درمیان اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنانی ملیشیا سے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کی ہے۔

سلیوان نے لبنانی حزب اللہ کے مقابل اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔

انھوں نے کشیدگی میں کمی کی حمایت کے لیے جاری امریکی کوششوں اور لبنان میں جاری دشمنی کے لیے ایک سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا جو سرحدی علاقوں میں اسرائیلی اور لبنانی خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنائے گا۔

مزید برآں، سلیوان نے گیلنٹ کو یقین دلایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ اسرائیل کے پاس "عسکری طور پر اپنے دفاع اور ایرانی حمایت یافتہ مخالفین کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے”۔

ملاقات میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر بھی بات ہوئی دونوں افراد نے "انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے اور برقرار رکھنے” کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YDOGsNX
via IFTTT
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Post a Comment

Previous Post Next Post