بابراعظم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور اچھی ٹیم ثابت نہیں ہوئے۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور غلطیوں کا اعتراف کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم سے بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں، وکٹیں گرنے سے بیٹنگ لائن پر پریشر آیا، کنڈیشنز کے لحاظ سے ہماری بولنگ اچھی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ٹیم کی ضرورت ہو گی اس کو دیکھیں گے ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں ہم واپس گھر جارہے ہیں وہاں جا کر دیکھیں گے کہ ہم سے کیا کمی کوتاہیاں ہوئیں اور ہم واپس اٹھیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

کپتان نے کہا کہ ہم قریب پہنچ کر میچ ہارے ایک اچھی ٹیم کے طور پر پرفارم نہیں کر سکے۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میچ تو جیت لیا لیکن ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گرتی گئیں پھر بھی ہمیں اچھے سے میچ فنش کرنا چاہیے تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GNPglh4
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”