’فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ غیرآئینی ہے‘
اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیرآئینی قرار دیدیا۔
پی ایف ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول ایونٹ کی منظوری نہیں دی، فیفا اور اےایف سی کے بینر تلے فٹبال معاملات چلانے کا واحد ذمہ دار ادارہ ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھی صرف عالمی باڈیز کے تحت کام کرنے والی فیڈریشنز کو ہی سپورٹ کرتی ہے پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے۔
پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ غیرآئینی لیگ کے انعقاد پر ذمہ داروں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ فٹبال کےفروغ میں حقیقی کردار ادا کرنے والے ہر منصوبے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LqoIv3n
via IFTTT
Comments
Post a Comment