سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا، مارگلہ پولیس نے انھیں حراست میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
سردار تنویر الیاس کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مارگلہ پولیس نے گرفتارکرلیا، تنویر الیاس کے خلاف ایک کمپنی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8YlsAmv
via IFTTT
Comments
Post a Comment