لڑکا عجیب و غریب خوف میں مبتلا، اسکول سے نکالے جانے کا خطرہ

برطانیہ میں 12 سالہ لڑکا عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس میں اسے بال کٹوانے کا خوف ہے اور اسی وجہ سے اسے اسکول سے نکالے جانے کا خطرہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں فاروق جیمز کو لمبے بالوں کی وجہ سے اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی جارہی ہے، حالانکہ وہ نایاب بیماری کا شکار ہے جس میں ایک شخص اپنے بال کٹوانے سے ڈرتا ہے۔

فاروق کی والدہ کا کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کو وہاں داخل کرنے سے پہلے اسکول کے ضوابط کے بارے میں جانتی تھیں لیکن ان کا خیال تھا کہ وہ سمجھ جائیں گے اور طبی بنیادوں پر استثنیٰ دیں گے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ لیکن بدقسمتی سے اسکول شروع ہونے کے بعد پرنسپل نے کہا کہ اگر ان کے بیٹے نے بال نہیں کٹوائے تو اسے نکال دیا جائے گا۔

فاروق کے اہل خانہ نے اسکول کو ڈاکٹرز کے نوٹس بھی بھیجے جس میں لڑکے کی حالت سے آگاہ کیا گیا لیکن اسکول اپنے مطالبے پر قائم ہے۔

فاروق جیمز کے کمر کے برابر لمبے بالوں کی وجہ سے صرف انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ تاہم جب اس نے پچھلے اپنے نئے اسکول میں کلاسز شروع کیں تو اس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا گیا کہ وہ اسکول کے ضابطوں کے مطابق اپنے بالوں کو کٹوائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c89W7ly
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”