شاہ سلمان کا فلسطینی متاثرین کے لواحقین کیلیے بڑا اعلان، شاہی فرمان جاری
ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2322 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری کر دیا، اس میں فلسطینی متاثرین کے خاندانوں کے افراد بھی شامل ہوں گے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا کہ حج 2024 میں مملکت اسرائیلی حملوں میں شہید، زخمی یا جیلوں میں قید فلسطینی متاثرین کے خاندانوں کے ایک ہزار افراد کی میزبانی کرے گی۔
علاوہ ازیں، 88 سے زائد ممالک کے 1300 افراد اور مملکت میں الگ ہونے والے جڑواں بچوں کے خاندان کے 22 افراد کی بھی میزبانی کی جائے گی۔
اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخب نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ شاہی فرمان سعودی قیادت کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کیلیے اکٹھا کر کے ان کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخب نے بتایا کہ عازمین حج کی میزبانی کی تیاریاں شروع جاری ہیں اور بہترین میزبان کیلیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h4nRBOW
via IFTTT
Comments
Post a Comment