سعودی عرب: معروف ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے درجنوں افراد کی حالت خراب

سعودی عرب میں معروف ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے درجنوں افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق زہرخوانی کا واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں مشہور ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے بعد 35 افراد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

35متاثرہ افراد میں سے 28 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دو افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر میونسپلٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رسٹورنٹ کی تمام برانچیں بند کر دیں ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ متعدد افراد ریسٹورنٹ کا زہریلہ کھانا کھانے سے متاثر ہوئے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q4qXmGE
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”