اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف بڑا فیصلہ

حکومت مخالف چھ جماعتوں کی کوئٹہ میں  ہونے والی بڑی بیٹھک میں مبینہ دھاندلی کےخلاف مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان رکھا گیا ہے اور محمود خان اچکزئی کو تحریک کا صدر مقرر کیا گیاہے۔ کوارڈی نیشن کمیٹی آئین کےاہم نکات پر ایکشن پلان مرتب کرے گی۔

میڈیا بریفنگ میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا فارم سینتالیس پر بنی حکومت کو رد کرتے ہیں ملک میں رائج دو قوانین کےنظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اب اگلا اجلاس انتیس اپریل کو لاہور میں ہو گا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اتحاد میں شامل کوئی جماعت پاک فوج یا جوانوں کے خلاف نہیں ہم سول بالادستی کی بات کریں گے۔

سرداراخترمینگل نےکہا اس تحریک کا آغاز بیس سال پہلے ہونا چاہئے تھا جب کہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اتحاد کا بنیادی مقصد سول سپرمیسی قائم کرنا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا الیکشن کمیشن نے آئین کے ساتھ کہلواڑ کیا۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے کہا شوریٰ کے اجلاس کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائےگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dLYWHSo
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”